إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب فضل التسبيح والتحميد والتهليل والتكبير وما جاء في تفسير حروف الجمل باب: تسبیح، تحمید، تہلیل اور تکبیر کی فضیلت، اور حروفِ جُمّل کی تفسیر کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 6140
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ " أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي حَمِدْتُ رَبِّي بِمَحَامِدَ. فَقَالَ لَهُ: إِنَّ رَبَّكَ يُحِبُّ الْحَمْدَ وَلَمْ يَسْتَشْهِدْهُ".ترجمہ
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”میں نے اپنے رب کی ایسی حمد و ثنا بیان کی ہے جو کلماتِ مدح پر مشتمل ہے،“ تو آپ ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”بے شک تمہارا رب اپنی حمد و ثنا کو پسند فرماتا ہے،“ اور آپ ﷺ نے ان سے وہ (کلماتِ حمد) نہیں سنے۔