إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب فضل التسبيح والتحميد والتهليل والتكبير وما جاء في تفسير حروف الجمل باب: تسبیح، تحمید، تہلیل اور تکبیر کی فضیلت، اور حروفِ جُمّل کی تفسیر کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 6137
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنِي مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: " لَأَنْ أَقُولَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُنْفِقَ بِعَدَدِهِنَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
هَذَا إِسْنَادٌ مَوْقُوفٌ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرا یہ کہنا: «سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں ان کلمات کی تعداد کے برابر (مال و متاع) اللہ کی راہ میں خرچ کروں۔“ یہ اسناد موقوف ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔