إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب ما يقوله إذا أصبح وإذا أمسى باب: صبح اور شام کے وقت کیا کہے۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى أَبُو مُوسَى ، ثَنَا مَكِّيٌّ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، عَشْرَ مَرَّاتٍ حِينَ يُصْبِحُ، كُتِبَ لَهُ بِهَا مِائَةُ حَسَنَةٍ، وَمُحِيَ عَنْهُ بِهَا مِائَةُ سَيِّئَةٍ، وَكَانَتْ كَعَدْلِ رَقَبَةٍ، وَحُفِظَ بِهَا يَوْمَئِذٍ حَتَّى يُمْسِيَ، وَمَنْ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ حِينَ يُمْسِي كَانَ لَهُ مِثْلُ ذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ... فَذَكَرَهُ.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت دس مرتبہ یہ کلمات: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھنے والا ہے“ کہے، تو اس کے لیے اس کے بدلے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اس کے سو گناہ مٹا دیے جاتے ہیں، یہ عمل ایک غلام آزاد کرنے کے برابر قرار پاتا ہے اور اس دن شام تک اس کی (آفات و شرور سے) حفاظت کی جاتی ہے، اور جس نے شام کے وقت اسی طرح یہ کلمات کہے تو اسے بھی اسی کے مانند اجر ملے گا“۔ اس روایت کو امام احمد بن حنبل نے مکی بن ابراہیم کے واسطے سے بھی نقل کیا ہے۔