إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب في كثرة الذكر باب: کثرت سے ذکر کرنا۔
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : أَبَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ عَجَزَ مِنْكُمْ عَنِ اللَّيْلِ أَنْ يُكَابِدَهُ، وَبَخِلَ بِالْمَالِ أَنْ يُنْفِقَهُ، وَجَبُنَ عَنِ الْعَدُوِّ أَنْ يُجَاهِدَهُ، فَلْيَكْثُرْ ذِكْرَ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ .
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ الْبَزَّارُ : لَا نَعْلَمُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الطَّرِيقِ وَأَبُو يَحْيَى كُوفِيٌّ مَعْرُوفٌ لَا نَعْلَمُ بِهِ بَأْسًا. قُلْتُ: قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : رَوَى عَنْهُ إِسْرَائِيلُ أَحَادِيثَ كَثِيرَةً مَنَاكِيرَ جِدًّا. وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ : فِي حَدِيثِهِ ضَعْفٌ. وَقَالَ مَرَّةً: ضَعِيفٌ. وَقَالَ ابْنُ سَعْدٍ: فِيهِ ضَعْفٌ، وَقَالَ النَّسَائِيُّ : لَيْسَ بِالْقَوِيِّ انْتَهَى. وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْإِسْنَادِ مُحْتَجٌّ بِهِمْ فِي الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ مِنْ طَرِيقِ أَبِي يَحْيَى أَيْضًا.سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے جو رات (کی عبادت) کی مشقت جھیلنے سے عاجز ہو، مال خرچ کرنے میں بخل کرے اور دشمن سے جہاد کرنے میں بزدلی دکھائے، تو وہ اللہ کا ذکر کثرت سے کرے۔“
اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے بھی روایت کیا ہے۔ امام بزار رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہمارے علم میں یہ صرف اسی طریق سے مروی ہے، اور ابو یحییٰ کوفی معروف ہے، ہم اس میں کوئی حرج نہیں جانتے۔“ (بوصیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اسرائیل نے اس سے بہت سی سخت منکر احادیث روایت کی ہیں۔“ امام ابن معین رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اس کی حدیث میں ضعف ہے“، اور ایک مرتبہ فرمایا: ”ضعیف ہے۔“ ابن سعد نے فرمایا: ”اس میں ضعف ہے“، اور امام نسائی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”قوی نہیں۔“ سند کے باقی راوی ایسے ہیں جن سے صحیح میں حجت پکڑی گئی ہے۔ اور اسے امام بیہقی رحمہ اللہ نے بھی ابو یحییٰ کے طریق سے روایت کیا ہے۔