❮
❯
حدیث نمبر: 6034
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " جَاءَ رَجُلَانِ مِنْ بَلِيٍّ مِنْ قُضَاعَةَ فَأَسْلَمَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتُشْهِدَ أَحَدُهُمَا وَأُخِّرَ الْآخَرُ بَعْدَهُ سَنَةً، قَالَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ : فَرَأَيْتُ كَأَنِّي أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ الْمُؤَخَّرَ مِنْهُمَا دَخَلَ الْجَنَّةَ قَبْلَ الشَّهِيدِ فَعَجِبْتُ مِنْ ذَلِكَ. فَأَصْبَحَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ ذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَلَيْسَ صَامَ بَعْدَهُ رَمَضَانَ، وَصَلَّى بَعْدَهُ كَذَا وَكَذَا رَكْعَةً، صَلَاةَ السَّنَةِ؟ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٌ.
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”قبیلہ قضاعہ کی شاخ بلی کے دو آدمی آئے اور رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ پر اسلام لائے، ان میں سے ایک شہید ہو گیا اور دوسرے کو اس کے بعد ایک سال کی مہلت ملی۔ سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے (خواب میں) دیکھا گویا مجھے جنت میں داخل کیا گیا، تو دیکھا کہ ان دونوں میں سے بعد والا شہید سے پہلے جنت میں داخل ہوا، مجھے اس پر تعجب ہوا۔ صبح ہوئی تو انہوں نے (یا میں نے) یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: کیا اس نے اس کے بعد رمضان کے روزے نہیں رکھے، اور اس کے بعد سال بھر کی نماز کی اتنی اتنی رکعتیں نہیں پڑھیں؟“
اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں حسن سند سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التعبير / حدیث: 6034
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «رواه أحمد بن حنبل في مسنده بإسناد حسن»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3925، وأخرجه مسند البزار برقم: 929، 951، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17553، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 826»