❮
❯
حدیث نمبر: 6033
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوَبَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ " أَنَّ رَجُلَيْنِ مِنْ بَلِيٍّ أَسْلَمَا فَقُتِلَ أَحَدُهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأُخِّرَ الْآخَرُ بَعْدَ الْمَقْتُولِ سَنَةً، ثُمَّ مَاتَ. قَالَ طَلْحَةُ: رَأَيْتُ الْجَنَّةَ فِي الْمَنَامِ فَرَأَيْتُ الْآخِرَ مِنَ الرَّجُلَيْنِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ قَبْلَ الْأَوَّلِ، فَأَصْبَحْتُ فَحَدَّثْتُ النَّاسَ بِذَلِكَ، فَبَلَغَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَلَيْسَ قَدْ صَامَ بَعْدَهُ رَمَضَانَ وَصَلَّى بَعْدَهُ سِتَّةَ آلَافِ رَكْعَةٍ وَكَذَا وَكَذَا رَكْعَةً". قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِنْ طَرِيقِ وَكِيعٍ بِهِ، وَرَوَاهُ بِاخْتِصَارٍ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ وَالْحَاكِمُ وَعَنْهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ كُلُّهُمْ مِنْ طَرِيقِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهِ، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ كَمَا أَوْضَحْتُهُ فِي الْكَلَامِ عَلَى زَوَائِدِ ابْنِ مَاجَهْ .
وَسَيَأْتِي بِطُرُقِهِ فِي كِتَابِ التَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ.
ترجمہ

سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”قبیلہ بلی کے دو آدمی مسلمان ہوئے، ان میں سے ایک اللہ کی راہ میں شہید ہو گیا اور دوسرے کو شہید کے بعد ایک سال کی مہلت ملی، پھر وہ فوت ہو گیا۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے خواب میں جنت دیکھی تو دیکھا کہ دونوں میں سے بعد والے کو پہلے سے پہلے جنت میں داخل کیا گیا۔ صبح ہوئی تو میں نے لوگوں سے یہ بیان کیا، بات نبی کریم ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا: کیا اس نے اس کے بعد رمضان کے روزے نہیں رکھے، اور اس کے بعد چھ ہزار رکعتیں اور اتنی اتنی رکعتیں نہیں پڑھیں؟“
(بوصیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اسے امام نسائی رحمہ اللہ نے عمل الیوم واللیلۃ میں وکیع کے طریق سے روایت کیا ہے، اور محمد بن یحییٰ بن ابی عمر، احمد بن منیع، ابن حبان نے اپنی صحیح میں، ابن ماجہ نے اپنی سنن میں، اور حاکم اور ان سے بیہقی نے اپنی سنن میں اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے، یہ سب ابو سلمہ عن طلحہ بن عبید اللہ کے طریق سے ہیں؛ اور ابو سلمہ بن عبد الرحمن نے سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا، یہ بات امام ابن معین اور ابن المدینی رحمہما اللہ نے کہی ہے جیسا کہ میں نے زوائد ابن ماجہ پر کلام میں واضح کیا ہے۔ اور یہ حدیث اپنے طرق کے ساتھ کتاب التوبۃ والاستغفار میں آئے گی۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التعبير / حدیث: 6033
درجۂ حدیث محدثین: أخرجه ابن حبان في صحيحه
تخریج حدیث «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3925، وأخرجه مسند البزار برقم: 929، 951، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17553، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 826»