إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب الوضوء من مس الذكر باب: شرمگاہ چھونے سے وضو کا بیان۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ مَرْوَانَ ، عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ قَالَتْ: "سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَرْأَةِ تَمَسُّ فَرْجَهَا، قَالَ: تَتَوَضَّأُ" .
قُلْتُ: لِبُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ فِي السُّنَنِ الْأَرْبَعَةِ حَدِيثٌ بِغَيْرِ هَذِهِ السِّيَاقَةِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَرْوَانَ ، عَنْ بُسْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ " .
قَالَ عُرْوَةُ: فَسَأَلْتُ بُسْرَةَ فَصَدَّقَتْهُ.
قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: وَثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ بُسْرَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ " .
قَالَ: وَثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قُرَيْشٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَرْوَانَ ، عَنْ بُسْرَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ " .
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ذَكْوَانَ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ نَمِرٍ الْيَحْصَبِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، (عَنْ ) عُرْوَةَ، عَنْ بُسْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا مَسَّ أَحَدُكُمْ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَالْمَرْأَةُ مِثْلُ ذَلِكَ " .
قَالَ الْبَخَارِيُّ: أَصَحُّ شَيْءٍ فِي هَذَا الْبَابِ حَدِيثُ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ.
قَالَ التِّرْمِذِيُّ: وَفِي الْبَابِ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، وَأَبِي أَيُّوبَ ، وَأَرْوَى بِنْتِ أُنَيْسٍ وَعَائِشَةَ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو.
قُلْتُ: وَفِي الْبَابِ - مِمَّا لَمْ يَذْكُرْهُ التِّرْمِذِيُّ - عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَأُمِّ سَلَمَةَ. سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس عورت کے متعلق سوال کیا جو اپنی شرمگاہ کو چھو لے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ وضو کرے“۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں: سنن اربعہ میں سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا سے مروی حدیث کے الفاظ اس سیاق سے مختلف ہیں۔
امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں مروان کے واسطے سے سیدہ بسرہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھوئے تو اسے چاہیے کہ وضو کرے“۔
عروہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ بسرہ رضی اللہ عنہا سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے اس کی تصدیق فرمائی۔
ابن حبان ہی کی ایک اور روایت میں سیدہ بسرہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو اپنی شرمگاہ کو چھو لے وہ وضو کا اعادہ کرے“۔
نیز ایک اور طریق میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو اپنے عضوِ تناسل کو چھوئے وہ نماز جیسا وضو کرے“۔
ایک اور سند کے ساتھ مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی شرمگاہ کو چھوئے تو اسے چاہیے کہ وضو کرے، اور عورت کا حکم بھی اسی طرح ہے“۔
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس باب میں سب سے زیادہ صحیح روایت سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے“۔
امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس موضوع پر سیدہ امِ حبیبہ، سیدنا ابو ایوب، سیدہ ارویٰ بنت انیس، سیدہ عائشہ، سیدنا جابر بن عبداللہ، سیدنا زید بن خالد اور سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے بھی روایات مروی ہیں۔
میں کہتا ہوں کہ اس باب میں ان صحابہ میں سے جن کا ذکر امام ترمذی نے نہیں کیا، سیدنا ابن عمر، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا سعد بن ابی وقاص، سیدنا ابن عباس اور سیدہ امِ سلمہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث مروی ہیں۔