إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
باب فيمن يقرأ القرآن باب: قرآن پڑھنے والے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5973
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَهْرَامَ ، ثَنَا الْحَسَنُ، ثَنَا جُنْدُبٌ الْبَجَلِيُّ - فِي هَذَا الْمَسْجِدِ - أَنَّ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - حَدَّثَهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ مِمَّا أَتَخَوَّفُ، عَلَيْكُمْ رَجُلٌ قَرَأَ الْقُرْآنَ حَتَّى إِذَا رُئِيَتْ بَهْجَتُهُ عَلَيْهِ وَكَانَ رِدَاءُ الْإِسْلَامِ اعْتَرَاهُ، إِلَى مَا شَاءَ اللَّهُ انْسَلَخَ مِنْهُ، وَنَبَذَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ، وَسَعَى عَلَى جَارِهِ بِالسَّيْفِ، وَرَمَاهُ بِالشِّرْكِ قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَيُّهُمَا أَوْلَى بِالشِّرْكِ الْمَرْمِيُّ أَوِ الرَّامِي؟ قَالَ: بَلِ الرَّامِي".ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے تم پر جن چیزوں کا اندیشہ ہے ان میں سے ایک وہ شخص ہے جس نے قرآن پڑھا یہاں تک کہ جب اس پر قرآن کی رونق دکھائی دینے لگی اور وہ اسلام کی چادر اوڑھے ہوئے تھا، تو جب تک اللہ نے چاہا (ایسا رہا، پھر) اس سے نکل گیا، اسے اپنی پیٹھ پیچھے پھینک دیا، اپنے پڑوسی پر تلوار لے کر چڑھ دوڑا اور اس پر شرک کا الزام لگایا۔“ (سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! ان دونوں میں شرک کا زیادہ حقدار کون ہے، جس پر الزام لگایا گیا یا الزام لگانے والا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ الزام لگانے والا۔“