إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
باب فيمن يقرأ القرآن باب: قرآن پڑھنے والے کا بیان۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَفْضَلُ الْقُرْآنِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ، وَأَعْظَمُ آيَةٍ فِيهِ آيَةُ الْكُرْسِيِّ. قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ مِائَةَ آيَةٍ لَمْ يُحَاجَّهُ الْقُرْآنُ، وَمَنْ قَرَأَ بِمِائَتَيْنِ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ بِالْمِائَةِ إِلَى الْأَلْفِ أَصْبَحَ وَلَهُ قِنْطَارٌ، وَالْقِنْطَارُ دِيَةُ أَحَدِكُمُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا. قَالَ: وَإِنَّ أَصْفَرَ الْبُيُوتِ مِنَ الْخَيْرِ الْبَيْتُ الَّذِي لَا يُقْرَأُ فِيهِ الْقُرْآنُ، وَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَيَفِرُّ مِنَ الْبَيْتِ الَّذِي يُقْرَأُ فِيهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ".امام حسن (بصری) رحمہ اللہ سے (مرسلاً) روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن کی سب سے افضل سورت سورۂ بقرہ ہے اور اس کی سب سے عظیم آیت آیت الکرسی ہے۔“ اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ایک رات میں سو آیات پڑھیں قرآن اس سے جھگڑا نہیں کرے گا، جس نے دو سو آیات پڑھیں اس کے لیے رات بھر کے قیام کا ثواب لکھا جائے گا، اور جس نے سو سے ہزار تک (آیات) پڑھیں اس نے صبح اس حال میں کی کہ اس کے لیے ایک قنطار ہے؛ اور قنطار تمہارے ایک (مقتول) کی دیت کے برابر بارہ ہزار ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور خیر سے سب سے خالی گھر وہ ہے جس میں قرآن نہ پڑھا جائے، اور بے شک شیطان اس گھر سے بھاگتا ہے جس میں سورۂ بقرہ پڑھی جائے۔“