إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
باب فيمن يقرأ القرآن باب: قرآن پڑھنے والے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5965
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا حَفْصٌ أَبُو عُمَرَ الْقَارِئُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ قَالَ: " كُنْتُ مَعَ عَلِيٍّ فَسَمِعَ صَخَبَهُمْ فِي الْمَسْجِدِ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، فَقَالَ: طُوبَى لِهَؤُلَاءِ، هَؤُلَاءِ كَانُوا أَحَبَّ النَّاسِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ).ترجمہ
عاصم بن کلیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، انہوں نے مسجد میں لوگوں کے قرآن پڑھنے کی بلند آوازیں سنیں تو فرمایا: ان لوگوں کے لیے خوش خبری ہو، یہ لوگ نبی کریم ﷺ کو سب لوگوں سے زیادہ محبوب تھے۔“