❮
❯
حدیث نمبر: 5954
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، ثَنَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي سَعِيدٌ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى أَصْحَابِهِ وَهُمْ جُلُوسٌ يَنْتَظِرُونَهُ فَلَمَّا خَرَجَ وَقَفَ عَلَيْهِمْ فَجَلَسَ فَقَالَ: أَلَسْتُمْ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَتَشْهَدُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَتَشْهَدُونَ أَنَّ هَذَا الْقُرْآنَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ؟ قَالُوا: بَلَى نَشْهَدُ عَلَى هَذَا. قَالَ: أَبْشِرُوا فَإِنَّ هَذَا (الْقُرْآنَ ) سَبَبٌ مِنَ اللَّهِ طَرَفُهُ بِيَدِ اللَّهِ، وَطَرَفُهُ بِأَيْدِيكُمْ فَاسْتَمْسِكُوا بِهِ، لَا تَضِلُّوا وَلَا تَهْلِكُوا بَعْدَهُ أَبَدًا".
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کے پاس سے گزرے جو بیٹھے آپ ﷺ کا انتظار کر رہے تھے، جب آپ ﷺ باہر تشریف لائے تو ان کے پاس ٹھہر کر بیٹھ گئے اور فرمایا: کیا تم یہ گواہی نہیں دیتے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور یہ گواہی نہیں دیتے کہ میں اللہ کا رسول ہوں، اور یہ گواہی نہیں دیتے کہ یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہے؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں، ہم اس کی گواہی دیتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: خوش ہو جاؤ! بے شک یہ قرآن اللہ کی طرف سے ایک رسی ہے جس کا ایک سرا اللہ کے ہاتھ میں ہے اور دوسرا سرا تمہارے ہاتھوں میں، لہٰذا اسے مضبوطی سے تھامے رہو، اس کے بعد تم کبھی گمراہ ہو گے نہ ہلاک۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5954
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
تخریج حدیث «أبو النضر هاشم بن القاسم والليث بن سعد وسعيد المقبري وأبوه كيسان ثقات (من الحفظ)»