إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
باب فضل القرآن باب: قرآن کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 5953
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا عِيسَى - هُوَ ابْنُ الْمُخْتَارِ - ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلًا قَرَأَ أَوَّلَ اللَّيْلِ ثُمَّ سَرَقَ آخِرَهُ؟! فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا قَرَأَ أَوَّلَهُ حَجَزَهُ آخِرَهُ عَنْ أَنْ يَسْرِقَ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: آپ ایسے شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو رات کے شروع میں قرآن پڑھے اور رات کے آخر میں چوری کرے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: جب وہ رات کے شروع میں (قرآن) پڑھے گا تو اس کا آخر اسے چوری سے روک دے گا۔“
یہ سند محمد بن عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے ضعیف ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔