إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
باب فضل القرآن باب: قرآن کی فضیلت۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَجِيءُ الْقُرْآنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي أَحْسَنِ شَارَةٍ وَأَحْسَنِ هَيْئَةٍ. قَالَ: فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، قَدْ أَعْطَيْتَ كُلَّ عَامِلٍ أَجْرَ عَمَلِهِ فَأَيْنَ أَجْرُ عَمَلِي؟ قَالَ: فَيُكْسَى صَاحِبُ الْقُرْآنِ حُلَّةَ الْكَرَامَةِ، وَيُتَوَّجُ تَاجَ الْمُلْكِ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، قَدْ كُنْتُ أَرْغَبُ لَهُ مَا هُوَ أَعْظَمُ مِنْ هَذَا. قَالَ: فَيُعْطَى الْخُلْدَ بِيَمِينِهِ وَالنَّعِيمَ بِشِمَالِهِ قَالَ: فَيُقَالُ لَهُ: أَرَضِيتَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ أَيْ رَبِّ".سعید بن ابی سعید (المقبری) رحمہ اللہ سے (مرسلاً) روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن قرآن بہترین صورت اور بہترین ہیئت میں آئے گا اور عرض کرے گا: اے رب! تو نے ہر عمل کرنے والے کو اس کے عمل کا اجر دے دیا، تو میرے عمل کا اجر کہاں ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تو صاحبِ قرآن کو عزت کا جوڑا پہنایا جائے گا اور بادشاہت کا تاج پہنایا جائے گا۔ وہ (قرآن) عرض کرے گا: اے رب! میں تو اس کے لیے اس سے بھی بڑی چیز کا خواہش مند تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: پھر اسے دائیں ہاتھ میں ہمیشگی اور بائیں ہاتھ میں نعمتیں عطا کی جائیں گی۔ پھر (قرآن سے) کہا جائے گا: کیا تو راضی ہو گیا؟ وہ عرض کرے گا: ہاں، اے میرے رب!“