❮
❯
حدیث نمبر: 592
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُسْلِمٍ الْحَنَفِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: "جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَكُونُ بِالْبَادِيَةِ فَيَخْرُجُ مِنْ أَحَدِنَا الرُّوَيْحَةُ. قَالَ: فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ، إِذَا فَسَا أَحَدُكُمْ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ " .
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک دیہاتی نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم لوگ صحرا میں رہتے ہیں اور (بسا اوقات) ہم میں سے کسی کی ریح (بغیر آواز کے ہوا) خارج ہو جاتی ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ حق بات (بیان کرنے) سے نہیں شرماتا، جب تم میں سے کوئی ریح (ہوا) خارج کرے تو اسے وضو کرنا چاہیے، اور اپنی عورتوں کے پاس ان کے مقامِ دبر (پچھلی راہ) سے نہ جایا کرو۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 592
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 657، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1256»