إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ما ينقض الوضوء وما لا ينقض باب: کن چیزوں سے وضو ٹوٹتا ہے اور کن سے نہیں ٹوٹتا۔
حدیث نمبر: 591
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: " يَتَوَضَّأُ أَحَدُكُمْ مِنَ الطَّعَامِ وَلَا يَتَوَضَّأُ مِنَ الْكَلِمَةِ الْعَوْرَاءِ يَقُولُهَا! " .ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے کے بعد تو وضو کر لیتا ہے، لیکن اس فحش اور نازیبا کلام پر وضو نہیں کرتا جو وہ (اپنی زبان سے) نکالتا ہے!“