إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة قل هو الله أحد وفضلها باب: سورۂ اخلاص (قل ہو اللہ احد) اور اس کی فضیلت۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَسَّانَ، قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي إِيَاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " كُنْتُ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي: قُلْ. فَقُلْتُ: مَا أَقُولُ؟ قَالَ "قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" فَقَرَأْتُهَا. ثُمَّ قَالَ: قُلْ. فَقُلْتُ: مَا أَقُولُ؟ قَالَ "قُلْ أَعُوَذُ بِرَبِّ النَّاسِ" فَقَرَأْتُهَا ثُمَّ قَالَ لِي: قُلْ. قُلْتُ: مَا أَقُولُ؟ قَالَ "قُلْ أَعُوَذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ" فَقَرَأْتُهَا. ثُمَّ قَالَ: مَا تَعَوَّذَ الْمُتَعَوِّذُونَ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْهَا".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ صَالِحِ بْنِ حَسَّانَ. سیدنا ابو ایاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم ﷺ کی سواری پر آپ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا کہ آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”کہو۔“ میں نے عرض کی: میں کیا کہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾“ پس میں نے اسے پڑھا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو۔“ میں نے عرض کی: میں کیا کہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾“ پس میں نے اسے پڑھا، پھر آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”کہو۔“ میں نے عرض کی: میں کیا کہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾“ پس میں نے اسے پڑھا، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پناہ مانگنے والوں نے ان سورتوں سے بڑھ کر کسی اور چیز کے ذریعے پناہ نہیں مانگی۔““ اس روایت کی سند صالح بن حسان کے ضعیف ہونے کی وجہ سے کمزور ہے۔