❮
❯
حدیث نمبر: 5914
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : ثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْبَرَّادِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " خَرَجْنَا فِي لَيْلَةٍ مَطِيرَةٍ مُظْلِمَةٍ شَدِيدَةٍ نَطْلُبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُصَلِّيَ لَنَا قَالَ: فَأَدْرَكْتُهُ. فَقَالَ: قُلْ. فَلَمْ أَقُلْ شَيْئًا، قَالَ: قُلْ. فَلَمْ أَقُلْ شَيْئًا، ثُمَّ قَالَ: قُلْ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا أَقُولُ؟ قَالَ: "قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ حِينَ تُمْسِي وَحِينَ تُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تَكْفِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ".
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم ایک انتہائی تاریک اور موسلا دھار بارش والی رات میں رسول اللہ ﷺ کو تلاش کرنے کے لیے نکلے تاکہ آپ ہمیں نماز پڑھا سکیں، چنانچہ میں نے آپ ﷺ کو پا لیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پڑھو“، میں نے کچھ نہ کہا، آپ ﷺ نے پھر فرمایا: ”پڑھو“، میں نے (پھر بھی) کچھ نہ کہا، پھر آپ ﷺ نے (تیسری بار) فرمایا: ”پڑھو“، تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں کیا پڑھوں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم شام کے وقت اور صبح کے وقت تین مرتبہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ اور معوذتین (سورہ فلق اور سورہ ناس) پڑھ لیا کرو، یہ تمہیں ہر (شر اور نقصان دہ) چیز سے کافی ہو جائیں گی۔“ “

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5914
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
تخریج حدیث «ابن أبي فديك: صدوق؛ ابن أبي ذئب: ثقة؛ أبو سعيد البراد أسيد بن أبي أسيد: صدوق؛ معاذ بن عبد الله بن خبيب: صدوق ربما وهم (التقريب، من الحفظ)؛ وقال الترمذي: حسن صحيح غريب»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3575، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5428، 5429، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5082، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1513»