❮
❯
حدیث نمبر: 5911
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ عُمَيْرٍ - مَوْلَى بَنِي عَدِيٍّ - سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ؟ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ يُطِيقُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ؟ قَالَ: يَقْرَأُ ( قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ) وَ ( قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ) وَ ( قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ) فَكَأَنَّمَا قَرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ .
ترجمہ

اس باب میں وہ احادیث شامل ہیں جن کا ذکر سورۃ ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ کے ذیل میں ہو چکا ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ وہ سونے سے قبل ایک تہائی قرآن کی تلاوت کرے؟“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! سونے سے پہلے ایک تہائی قرآن پڑھنے کی طاقت بھلا کون رکھتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾، ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ اور ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ پڑھ لیا کرے، تو گویا اس نے ایک تہائی قرآن پڑھ لیا۔“ یہ سند ضعیف ہے کیونکہ اس کے ایک راوی محمد بن ابی حمید ضعیف ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5911
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف محمد بن أبي حميد»