وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، ثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ: حَدَّثَنِي صَعْصَعَةُ عَمُّ الْفَرَزْدَقِ أَنَّهُ قَالَ: " قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ ( فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ ) قُلْتُ: وَاللَّهِ مَا أُبَالِي أَلَّا أَسْمَعَ غَيْرَهَا، حَسْبِي حَسْبِي".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي التَّفْسِيرِ: عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ بِهِ.سیدنا صعصعہ رضی اللہ عنہ (جو فرزدق کے چچا ہیں) سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوا تو میں نے آپ ﷺ کو یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرماتے ہوئے سنا: ﴿فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ﴾ ”پس جو شخص ذرہ برابر نیکی کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا اور جو ذرہ برابر برائی کرے گا وہ (بھی) اسے دیکھ لے گا“، تو میں نے عرض کیا: اللہ کی قسم! اب مجھے اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ میں اس کے علاوہ کوئی اور بات نہ سنوں، میرے لیے یہی کافی ہے، میرے لیے یہی کافی ہے“۔ یہ اسناد صحیح ہے، نیز اسے امام نسائی نے اپنی تفسیر میں ابراہیم بن یوسف بن محمد، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے جریر بن حازم کی سند سے اسی طرح روایت کیا ہے۔