إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة ألهاكم التكاثر باب: سورۂ تکاثر۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةَ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا أَشْعَثُ بْنُ بَرَازٍ ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ ( ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ ) قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ نَعِيمٍ نُسْأَلُ عَنْهُ؟! سُيُوفُنَا عَلَى عَوَاتِقِنَا ... " قَالَ وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : مِنْ حَدِيثِ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيَدٍ قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ (أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ ) فَقَرَأَهَا حَتَّى بَلَغَ ( لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ ) قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ نَعِيمٍ نُسْأَلُ، وَإِنَّمَا هُمَا الْأَسْوَدَانِ: الْمَاءُ وَالتَّمْرُ، وَسُيُوفُنَا عَلَى رِقَابِنَا، وَالْعَدُوُّ حَاضِرٌ، فَعَنْ أَيِّ نَعِيمٍ نُسْأَلُ؟! قَالَ: إِنَّ ذَلِكَ سَيَكُونُ".سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ﴿أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ﴾ نازل ہوئی اور رسول اللہ ﷺ نے اسے تلاوت فرمایا یہاں تک کہ جب آپ ﷺ ﴿ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ﴾ پر پہنچے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم سے کن نعمتوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا؟ حالانکہ (ہماری تنگیِ معاش کا یہ عالم ہے کہ) ہمیں صرف دو کالی چیزیں یعنی کھجور اور پانی ہی میسر ہیں، ہماری تلواریں ہمارے کندھوں اور گردنوں پر لٹکی ہوئی ہیں اور دشمن سامنے موجود ہے، تو پھر ہم سے کن نعمتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب وہ (نعمتوں کی کثرت کا دور) آنے والا ہے“۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے حسن بصری سے مرسلاً اور امام احمد بن حنبل نے سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ کی سند سے روایت کیا ہے۔