قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : أَبَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ قَالَ: " بَيْنَا أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَتَغَدَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ ( فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ ) فَأَمْسَكَ أَبُو بَكْرٍ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَكُلُّ مَا عَمِلْنَاهُ مِنْ سُوءٍ رَأَيْنَاهُ؟ فَقَالَ: مَا تَرَوْنَ مِمَّا تَكْرَهُونَ، فَذَلِكَ مِمَّا تُجْزَوْنَ بِهِ، وَيُؤَخَّرُ الْخَيْرُ لِأَهْلِهِ فِي الْآخِرَةِ".
أَخْرَجَهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ بِمَعْنَاهُ فِي سُؤَالِهِ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى: ( لَيْسَ بِأَمَانِيِّكُمْ وَلَا أَمَانِيِّ أَهْلِ الْكِتَابِ ) مِنْ طَرِيقِ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، وَأَخْرَجَ التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ وَالطَّرِيقُ الَّتِي سُقْنَاهَا صَحِيحَةٌ إِنْ كَانَ أَبُو أَسْمَاءَ سَمِعَهُ مِنْ أَبِي بَكْرٍ .سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی: ﴿فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ﴾ ”پس جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا“، اس پر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ (کھانے سے) رک گئے اور عرض گزار ہوئے: اے اللہ کے رسول! کیا ہم نے جو بھی برا عمل کیا ہے ہم اسے (سزا کی صورت میں) دیکھ لیں گے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہیں (دنیا میں) جو بھی ناگوار اور تکلیف دہ حالات پیش آتے ہیں وہ اسی (بدی) کا بدلہ ہیں جو تمہیں دے دیا جاتا ہے، جبکہ اہل خیر کے لیے ان کی نیکیوں کا صلہ آخرت میں ذخیرہ کر دیا جاتا ہے“۔ اس روایت کو امام احمد نے ان الفاظ کے ہم معنی اس سوال کے ذیل میں روایت کیا ہے جو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے اس قول: ﴿لَيْسَ بِأَمَانِيِّكُمْ وَلا أَمَانِيِّ أَهْلِ الْكِتَابِ﴾ کے متعلق کیا تھا، نیز امام ترمذی نے بھی اس کا کچھ حصہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے واسطے سے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے، البتہ وہ سند جسے ہم نے یہاں بیان کیا ہے وہ صحیح ہے بشرطیکہ ابواسماء کا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت ہو۔