قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَبَنَا عِمْرَانُ أَبُو الْهُذَيْلِ ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ أَبِيهِ : " فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - : ( وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ ) ... ) الْآيَةَ قَالَ: هُمْ أَرْبَعَةٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ يَحْمِلُونَهُ عَلَى أَكْتَافِهِمْ، لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ أَرْبَعَةُ وُجُوهٍ: وَجْهُ ثَوْرٍ، وَوَجْهُ أَسَدٍ، وَوَجْهُ نَسْرٍ، وَوَجْهُ إِنْسَانٍ، لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ أَرْبَعَةُ أَجْنِحَةٍ، فَأَمَّا جَنَاحَانِ فَعَلَى وَجْهِهِ مَخَافَةَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى الْعَرْشِ فَيَصْعَقَ، وَأَمَّا جَنَاحَانِ فَيَنْتَهِضُوا بِهِمَا لَيْسَ لَهُمْ كَلَامٌ إِلَّا: قَدِّسُوا اللَّهَ الْقَوِيَّ الْعَلِيَّ، قَدْ مَلَأَتْ عَظَمَتُهُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ".
هَذَا مَوْقُوفٌ ضَعِيفُ الْإِسْنَادِ.وہب بن منبہ رحمہ اللہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ﴾ ”اور اس دن آپ کے رب کے عرش کو ان کے اوپر آٹھ فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے“ کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ: ”وہ فرشتے جو عرش کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں وہ چار ہیں، ان میں سے ہر ایک کے چار چہرے ہیں: ایک بیل کا چہرہ، ایک شیر کا چہرہ، ایک عقاب کا چہرہ اور ایک انسان کا چہرہ؛ نیز ہر فرشتے کے چار پر ہیں، جن میں سے دو پروں کو انہوں نے اس خوف سے اپنے چہرے پر ڈھانپ رکھا ہے کہ کہیں عرشِ الٰہی کی جانب نظر پڑنے سے وہ بے ہوش نہ ہو جائیں، جبکہ باقی دو پروں کے ذریعے وہ بلندی کی جانب حرکت کرتے ہیں، ان کا کلام سوائے ان کلمات کے کچھ نہیں: «قَدِّسُوا اللَّهَ الْقَوِيَّ الْعَلِيَّ، قَدْ مَلَأَتْ عَظَمَتُهُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ» ”اس اللہ کی پاکیزگی اور تقدیس بیان کرو جو نہایت قوت والا اور بلند و برتر ہے، جس کی عظمت و بزرگی نے زمین و آسمان کے درمیانی خلا کو بھر رکھا ہے“۔“ یہ روایت موقوف ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔