قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، ثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " رَخَّصَ لَهُمْ فِي قَطْعِ النَّخْلِ، ثُمَّ شَدَّدَ عَلَيْهِمْ فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَيْنَا إِثْمٌ فِيمَا قَطَعْنَا أَوْ عَلَيْنَا فِيمَا تَرَكْنَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : ( مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ ) ).
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ سُفْيَانَ بْنِ وَكِيعِ .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام کو کھجور کے درخت کاٹنے کی اجازت عطا فرمائی، پھر بعد ازاں اس معاملے میں سختی فرمائی تو صحابہ کرام نے نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہو کر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ان درختوں کے کاٹنے پر ہم پر کوئی گناہ ہے جو ہم کاٹ چکے، یا ان درختوں کے چھوڑ دینے پر ہم پر کوئی مؤاخذہ ہے جو ہم نے (بغیر کاٹے) چھوڑ دیے؟“ تو اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی: ﴿تم نے کھجور کے جو درخت کاٹ ڈالے یا جنہیں تم نے ان کی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا، سو وہ اللہ ہی کے حکم سے تھا﴾، اس حدیث کی سند سفیان بن وکیع کے ضعیف ہونے کی وجہ سے کمزور ہے۔