إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة المجادلة باب: سورۂ مجادلہ۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - : " أَنَّ الْيَهُودَ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: السَّامُ عَلَيْكَ. وَقَالُوا فِي أَنْفُسِهِمْ: لَوْلَا يُعَذِّبُنَا اللَّهُ بِمَا نَقُولُ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : ( وَإِذَا جَاءُوكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيِّكَ بِهِ اللَّهُ ) ... ) فَقَرَأَ إِلَى قَوْلِهِ: ( فَبِئْسَ الْمَصِيرُ ) ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، ثَنَا حَمَّادٌ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادٌ، أَبَنَا عَطَاءٌ ... فَذَكَرَهُ.سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”یہودی نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور (بظاہر سلام کے الفاظ بدل کر بددعا دیتے ہوئے) کہنے لگے: «السَّامُ عَلَيْكَ» ”آپ پر موت واقع ہو“، اور وہ اپنے دلوں میں کہنے لگے کہ: ”اگر ہم غلط ہیں تو اللہ ہمیں اس بات پر عذاب کیوں نہیں دیتا جو ہم کہہ رہے ہیں؟“ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی: ﴿وَإِذَا جَاؤُوكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيِّكَ بِهِ اللَّهُ﴾ ”اور جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ کو ان الفاظ میں سلام (و دعا) پیش کرتے ہیں جن سے اللہ نے آپ کو مخاطب نہیں کیا“، پھر راوی نے آیت کے اس حصے ﴿فَبِئْسَ الْمَصِيرُ﴾ ”پس وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے“ تک تلاوت فرمائی۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔