إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ما يكفي الوضوء والغسل من الماء باب: وضو اور غسل کے لیے کتنا پانی کافی ہے۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ قَوْمِهِ "أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا حَجَّتْ مَرَّتْ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَ: فَقَالَتْ لَهَا: أَرِينِي الْإِنَاءَ الَّذِي كَانَ يَتَوَضَّأُ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَتْ: فَأَخْرَجَتْهُ، فَقُلْتُ: هَذَا مَكُّوكُ الْمُفْتِي. فَقُلْتُ: أَرِينِي الْإِنَاءَ الَّذِي كَانَ يَغْتَسِلُ فِيهِ؟ فَأَخْرَجَتْهُ، فَقُلْتُ: هَذَا الْقَفِيزُ الْمُفْتِي " .
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ قَوْمِهِ قَالَتْ: "دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَقُلْتُ: أَرِينِي إِنَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي كَانَ يَغْتَسِلُ فِيهِ. فَأَخْرَجَتْ إِلَيَّ إِنَاءً، فَقُلْتُ: هَذَا مَخْتُومٌ - يَعْنِي: - الصَّاعَ - فَقُلْتُ لَهَا: فَأَخْرِجِي لِي مُدَّهُ - أَوْ إِنَاءَهُ - الَّذِي كَانَ يَتَوَضَّأُ بِهِ. فَأَخْرَجَتْ لِي إِنَاءً، فَقُلْتُ: هَذَا رُبْعُ الْمُفْتِي " كَذَا.
قُلْتُ: هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ تَابِعِيهِ وَضَعْفِ الرَّقَاشِيِّ.یزید رقاشی رحمہ اللہ اپنی قوم کی ایک خاتون سے روایت کرتے ہیں کہ وہ جب بھی حج کے لیے آتیں تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوتیں، وہ خاتون بیان کرتی ہیں کہ میں نے ان سے عرض کی: ”مجھے وہ برتن دکھائیے جس میں رسول اللہ ﷺ وضو فرمایا کرتے تھے؟“ انہوں نے وہ برتن نکالا تو میں نے اسے دیکھ کر کہا: ”یہ تو مکوکِ مفتی کے برابر ہے“، پھر میں نے عرض کی: ”مجھے وہ برتن بھی دکھائیے جس میں آپ ﷺ غسل فرمایا کرتے تھے؟“ انہوں نے وہ برتن بھی نکال کر دکھایا تو میں نے کہا: ”یہ تو قفیزِ مفتی کے برابر ہے“۔
اسی طرح حارث بن محمد بن ابی اسامہ کی روایت میں وہ خاتون بیان کرتی ہیں کہ ”میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: مجھے رسول اللہ ﷺ کا وہ برتن دکھائیں جس میں آپ ﷺ غسل فرمایا کرتے تھے، انہوں نے ایک برتن نکالا تو میں نے کہا: یہ تو مختوم یعنی ایک صاع کے برابر ہے، پھر میں نے ان سے عرض کی کہ مجھے آپ ﷺ کا وہ مُد یا برتن نکال کر دکھائیں جس سے آپ ﷺ وضو فرمایا کرتے تھے، انہوں نے ایک برتن نکالا تو میں نے کہا: یہ تو ربع مفتی کے برابر ہے“۔
میں کہتا ہوں کہ اس حدیث کی سند ضعیف ہے کیونکہ اس کی راویہ تابعیہ مجہول ہے اور یزید رقاشی رحمہ اللہ ضعیف راوی ہیں۔