❮
❯
حدیث نمبر: 584
قَالَ مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِثُلُثَيْ مُدٍّ فَتَوَضَّأَ، فَجَعَلَ يُدَلِّكُ ذِرَاعَيْهِ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ شُعْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبٍ الْأَنْصَارِيِّ - وَجَدُّهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ - عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ جَدِّ حَبِيبٍ قَالَ: " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُتِيَ بِوَضُوءٍ ثُلُثَيْ مُدٍّ، فَرَأَيْتُهُ يَتَوَضَّأُ فَجَعَلَ يُدَلِّكُ بِهِ ذِرَاعَيْهِ، وَدَلَّكَ أُذُنَيْهِ - يَعْنِي: حِينَ مَسَحَهُمَا" .
قَالَ: وَثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ شُعْبَةَ ... فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ مُسَدَّدٍ.
قُلْتُ: وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَأَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ مِنْ طَرِيقِ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ، عَنِ الْحَاكِمِ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں ایک مد کے دو تہائی کے برابر پانی لایا گیا، پس آپ ﷺ نے وضو فرمایا اور اپنے دونوں بازوؤں کو اچھی طرح ملنے لگے۔“
اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی اپنی مسند میں ابن ابی زائدہ کی شعبہ سے روایت کے واسطے سے انہی الفاظ کے ساتھ بیان کیا ہے۔
نیز امام ابو یعلیٰ نے حبیب انصاری رحمہ اللہ (جن کے دادا سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ ہیں) کی عباد بن تمیم رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے، وہ اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ کے پاس وضو کے لیے ایک مد کا دو تہائی پانی لایا گیا، میں نے آپ ﷺ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا تو آپ ﷺ اپنے بازوؤں کو مل رہے تھے اور آپ ﷺ نے اپنے کانوں کا بھی اچھی طرح مَل کر مسح کیا یعنی جب آپ ﷺ ان کا مسح فرما رہے تھے۔“
امام ابو یعلیٰ نے سوید بن سعید کی یحییٰ بن زکریا سے روایت کے واسطے سے بھی مسدد کی حدیث کی مثل اسے بیان کیا ہے۔
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں احمد بن یحییٰ بن زہیر کی سند سے ابن ابی زائدہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔
نیز انہوں نے ابو خلیفہ کی سند سے مسدد بن مسرہد کے واسطے سے بھی اسے بیان کیا ہے۔
امام حاکم نے بھی اسے مستدرک میں یحییٰ بن زکریا بن ابی زائدہ کے طریق سے روایت کیا ہے
اور امام بیہقی نے اسے اپنی سنن میں امام حاکم کی سند سے نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 584
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح