وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ: ( سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ ) فَجَعَلْتُ أَقُولُ: أَيُّ جَمْعٍ يُهْزَمُ؟! فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ وَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَثِبُ فِي الدِّرْعِ وَيَقُولُ:
( سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ ) فَعَرَفْتُ أَنَّهُ هُوَ".
قَالَ مَعْمَرٌ : فَأَخْبَرَنِي أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ مِثْلَهُ.
هَذَا مُنْقَطِعٌ.سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب یہ آیت ﴿سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ﴾ نازل ہوئی تو میں (اپنے جی میں) کہنے لگا کہ بھلا وہ کون سا جتھہ ہے جسے شکست دی جائے گی؟ لیکن جب غزوۂ بدر کا دن آیا اور میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ زرہ پہنے ہوئے چستی کے ساتھ اچھل رہے تھے اور فرما رہے تھے: ”﴿سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ﴾“ (عنقریب یہ جتھہ شکست کھا جائے گا اور پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑا ہو گا) تو اس وقت میں سمجھ گیا کہ اس پیش گوئی کا مصداق یہی دن تھا“۔ معمر کہتے ہیں کہ مجھے ایوب نے عکرمہ کے واسطے سے بھی اسی کی مانند خبر دی۔ یہ روایت منقطع ہے۔