حدیث نمبر: 5841
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَكِيمِ ابْنِ الدَّيْلَمِيِّ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - : " ( وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ ) قَالَ: كَانُوا يَمُرُّونَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَامِخِينَ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْعِجْلِ كَيْفَ يَخْطُرُ شَامِخًا".ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿ وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ ﴾ کے بارے میں روایت ہے، آپ نے فرمایا: ”مشرکین رسول اللہ ﷺ کے پاس سے نہایت تکبر اور فخر کے ساتھ سر اٹھا کر گزرا کرتے تھے، کیا تم نے بچھڑے کو نہیں دیکھا کہ وہ کس طرح اپنا سر بلند کر کے اتراتے ہوئے چلتا ہے؟“