حدیث نمبر: 5840
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ جُوَيْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: ( إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى ) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَأَيْتُهَا حَتَّى اسْتَثْبَتُّهَا، ثُمَّ حَالَ دُونَهَا فِرَاشُ الذَّهَبِ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى﴾ کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اسے (سدرۃ المنتہیٰ کو) جی بھر کر دیکھا یہاں تک کہ میں نے اسے پوری طرح پہچان لیا، پھر اس کے سامنے سونے کے پتنگے حائل ہو گئے“۔