قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ، حَدَّثَنِي أَبُو هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: " كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَسَمِعَ رَجُلَيْنِ يَتَغَنَّيَانِ وَأَحَدُهُمَا يَقُولُ لِصَاحِبِهِ:
يَزَالُ جَوَارِيَّ مَا تَزُولُ عِظَامُهُ زَوَالَ الْحَرْبِ عَنْهُ وَأَنْ يَخِرَّ فَيُقْبَرَا
قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ هَذَانَ؟! فَقِيلَ لَهُ: فُلَانٌ وَفُلَانٌ. قَالَ: فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَرْكِسْهُمَا فِي الْفِتْنَةِ رَكْسًا، وَدُعَّهُمَا فِي النَّارِ دَعًّا".سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھے کہ آپ ﷺ نے دو آدمیوں کو گاتے ہوئے سنا جن میں سے ایک اپنے ساتھی سے (اشعار کی صورت میں) کہہ رہا تھا: ”جب تک اس کی ہڈیاں سلامت ہیں میری پناہ گاہیں بھی زائل نہیں ہوں گی، یہاں تک کہ اس سے جنگ ختم ہو جائے یا وہ گر کر ہلاک ہو جائے اور اسے دفن کر دیا جائے“، تب رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ دونوں کون ہیں؟“ آپ ﷺ کو بتایا گیا کہ یہ فلاں اور فلاں ہیں۔ اس پر آپ ﷺ نے بددعا دیتے ہوئے فرمایا: «اللَّهُمَّ أَرْكِسْهُمَا فِي الْفِتْنَةِ رَكْسًا، وَدُعَّهُمَا فِي النَّارِ دَعًّا» ”اے اللہ! ان دونوں کو فتنے میں بری طرح اوندھا کر کے دھکیل دے اور انہیں جہنم کی آگ میں پوری قوت سے دھکا دے کر گرا دے۔“