قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : ثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَرْعَرَةَ قَالَ: " ... فَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: أَخْبِرْنِي عَمَّا أَسْأَلُكَ عَنْهُ. فَقَالَ: سَلْ عَمَّا يَنْفَعُ وَلَا يَضُرُّ. فَقَالَ: مَا السَّقْفُ الْمَرْفُوعُ؟ قَالَ: السَّمَاءُ. قَالَ: فَمَا الْبَيْتُ الْمَعْمُورُ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - لِأَصْحَابِهِ: مَا تَقُولُونَ؟ قَالُوا: هَذَا الْبَيْتُ. فَقَالَ: لَا، وَلَكِنَّهُ بَيْتٌ فِي السَّمَاءِ بِحِيَالِ الْبَيْتِ، يُقَالُ لَهُ: الضُّرَاحُ، حُرْمَتُهُ فِي السَّمَاءِ كَحُرْمَةِ هَذَا فِي الْأَرْضِ يَدْخُلُهُ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ ثُمَّ لَا يَعُودُونَ فِيهِ".خالد بن عرعرہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا: ”مجھے ان باتوں کے بارے میں بتائیے جو میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں“، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایسی بات پوچھو جو فائدہ دے اور نقصان دہ نہ ہو“، اس نے دریافت کیا: ”﴿السَّقْفِ الْمَرْفُوعِ﴾ (بلند چھت) سے کیا مراد ہے؟“ آپ نے فرمایا: ”اس سے مراد آسمان ہے“، پھر اس نے سوال کیا: ”﴿الْبَيْتِ الْمَعْمُورِ﴾ (آباد گھر) کیا ہے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے دریافت فرمایا: ”تم لوگ اس بارے میں کیا کہتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”(اس سے مراد) یہی بیت اللہ ہے“، تو آپ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ آسمان میں کعبہ کے بالکل عین اوپر ایک گھر ہے جسے «الضُّرَاحُ» کہا جاتا ہے، آسمان میں اس کی حرمت و عظمت ویسی ہی ہے جیسی زمین میں اس گھر (کعبہ) کی ہے، اس میں ہر روز ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں اور (عبادت کے بعد) دوبارہ کبھی اس میں لوٹ کر نہیں آتے“۔