حدیث نمبر: 5827
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ قَالَ: " أَتَيْتُ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ ، فَقُلْتُ: إِنَّ رَجُلًا خَاصَمَنِي، يُقَالُ لَهُ: سَعْدٌ الْعَنَزِيُّ - فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: لَيْسَ بِالْعَنَزِيِّ، وَلَكِنَّهُ الزُّبَيْدِيُّ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ ( قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا ) فَقَالَ: هُوَ الِاسْتِسْلَامُ. فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: لَا بَلْ هُوَ الْإِسْلَامُ".ترجمہ
مغیرہ بیان کرتے ہیں کہ میں ابراہیم نخعی کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ مجھ سے ایک شخص نے بحث کی ہے جسے سعد عنزی کہا جاتا ہے، تو ابراہیم نخعی نے فرمایا کہ ”وہ عنزی نہیں بلکہ زبیدی ہے“۔ اس شخص کا اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا﴾ ”دیہاتی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے، آپ ﷺ فرما دیجیے کہ تم ایمان نہیں لائے بلکہ یہ کہو کہ ہم اسلام لائے“ کے متعلق یہ کہنا تھا کہ اس سے مراد محض مغلوب ہو کر ظاہری اطاعت قبول کرنا (الاستسلام) ہے، مگر ابراہیم نخعی نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اس سے مراد اسلام ہی ہے“۔