قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " سَأَلَ جِبْرِيلَ - عَلَيْهُ السَّلَامُ - عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: ( وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ ) اللَّهُ ) مَنِ الَّذِينَ لَمْ يَشَأْ أَنْ يَصْعَقَهُمْ ؟ قَالَ: هُمُ الشُّهَدَاءُ الْمُتَقَلِّدُونَ أَسْيَافَهُمْ حَوْلَ عَرْشِ الرَّحْمَنِ، تَتَلَقَّاهُمْ مَلَائِكَةٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى الْمَحْشَرِ بِنَجَائِبَ مِنْ يَاقُوتٍ، نِمَارُهَا أَلْيَنُ مِنَ الْحَرِيرِ، مَدُّ خِطَامِهَا مَدُّ أَبْصَارِ الرِّجَالِ، يَسِيرُونَ فِي الْجَنَّةِ يَقُولُونَ عِنْدَ طُولِ النُّزْهَةِ: انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى رَبِّنَا - عَزَّ وَجَلَّ - فَنَنْظَرَ كَيْفَ يَقْضِي بَيْنَ خَلْقِهِ. يَضْحَكُ إِلَيْهِمْ إِلَهِي، وَإِذَا ضَحِكَ إِلَى عَبْدٍ فِي مَوْطِنٍ فَلَا حِسَابَ عَلَيْهِ ".سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے اس آیت ﴿وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ إِلا مَنْ شَاءَ اللَّهُ﴾ کے متعلق دریافت فرمایا کہ وہ کون لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے (صور پھونکے جانے کے وقت) بے ہوش نہ کرنے کا ارادہ فرمایا ہے؟ تو انہوں نے عرض کیا: ”وہ ایسے شہداء ہیں جو رحمن کے عرش کے گرد اپنی تلواریں حمائل کیے ہوئے ہوں گے، قیامت کے دن فرشتے میدانِ محشر کی جانب یاقوت کی ایسی عمدہ سواریوں کے ساتھ ان کا استقبال کریں گے جن کے زین پوش ریشم سے بھی زیادہ نرم ہوں گے اور ان کی لگاموں کی طوالت حدِ نگاہ تک ہوگی، وہ جنت میں سیر و سیاحت کرتے ہوئے کہیں گے: ہمیں ہمارے رب عزوجل کی بارگاہ میں لے چلو تاکہ ہم دیکھیں کہ وہ اپنی مخلوق کے درمیان کس طرح فیصلہ فرماتا ہے؛ میرا معبود ان کی طرف دیکھ کر تبسم فرمائے گا، اور جب میرا اللہ کسی مقام پر اپنے بندے کی طرف دیکھ کر مسکرا دے تو پھر اس پر کوئی حساب و کتاب نہیں ہے۔“