وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَبَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ بَجَالَةَ التَّمِيمِيِّ قَالَ: " وَجَدَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - مُصْحَفًا فِي حِجْرِ غُلَامٍ لَهُ فِيهِ: "النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وُهُوَ أَبٌ لَهُمْ وَأَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ" فَقَالَ: احْكُكْهَا يَا غُلَامُ. فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أَحُكُّهَا، وَهِيَ فِي مُصْحَفِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ . فَانْطَلَقَ عُمَرُ إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: شَغَلَنِي الْقُرْآنُ وَشَغَلَكَ الصَّفْقُ فِي الْأَسْوَاقِ إِذْ يُعْرَضُ رَحَاكَ عَلَى عُنُقِكَ بِبَابِ ابْنِ الْعَجْمَاءِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الْبُخَارِيِّ .بجالہ تمیمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک غلام کی گود میں ایک مصحف دیکھا جس میں یہ عبارت درج تھی: ﴿النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَهُوَ أَبٌ لَهُمْ وَأَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ﴾ ”نبی ﷺ مومنوں کے لیے ان کی اپنی جانوں سے زیادہ مقدم ہیں اور وہ ان کے باپ ہیں اور ان کی بیویاں ان کی مائیں ہیں“، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے لڑکے! اسے مٹا دو۔“ اس نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! میں اسے ہرگز نہیں مٹاؤں گا، کیونکہ یہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے مصحف میں بھی اسی طرح (درج) ہے۔“ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تحقیق کے لیے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے تو انہوں نے (حقیقتِ حال بیان کرتے ہوئے) فرمایا: ”مجھے قرآنِ کریم (کے حصول) نے ہمہ وقت مشغول رکھا جبکہ تمہیں بازاروں میں تجارت و لین دین نے مشغول کیے رکھا، جب ابنِ عجماء کے دروازے پر تمہاری گردن پر تمہاری چکی (کا بوجھ لدا ہوا) دکھائی دیتا تھا۔“ یہ سند امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے۔