قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا أَبُو صَالِحٍ غَالِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زِيَادٍ الْبُرْسَانِيُّ عَنْ أَبِي سُمَيَّةَ قَالَ: " اخْتَلَفَا هَا هُنَا بِالْبَصْرَةِ فَقَالَ قَوْمٌ: لَا يَدْخُلُهَا مُؤْمِنٌ. وَقَالَ آخَرُونَ: يَدْخُلُونَهَا جَمِيعًا ثُمَّ يُنَجِّي اللَّهُ الَّذِينَ اتَّقَوْا. فَلَقِيتُ جَابِرًا فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: يَدْخُلُونَهَا جَمِيعًا ثُمَّ يُنَجِّي اللَّهُ الَّذِينَ اتَّقَوْا. قَالَ: فَأَهْوَى بِإِصْبُعَيْهِ إِلَى أُذُنَيْهِ قَالَ: صُمَّتَا إِنْ لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الْوُرُودُ: الدُّخُولُ لَا يَبْقَى بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ إِلَّا يَدْخُلُهَا، فَتَكُونُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ بَرْدًا وَسَلَامًا كَمَا كَانَتْ عَلَى إِبْرَاهِيمَ حَتَّى أَنَّ لِلنَّارِ - أَوْ لِجَهَنَّمَ - ضَجِيجٌ مِنْ بَرْدِهِمْ، ثُمَّ يُنَجِّي اللَّهُ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَيَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.ابو سمیہ بیان کرتے ہیں کہ بصرہ میں اس مسئلے پر اختلاف پیدا ہوا، ایک گروہ کا کہنا تھا کہ مؤمن اس (جہنم) میں داخل نہیں ہوگا جبکہ دوسرے گروہ نے کہا کہ سب اس میں داخل ہوں گے پھر اللہ تعالیٰ تقویٰ والوں کو نجات دے گا؛ وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ملاقات کر کے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”سب اس میں داخل ہوں گے پھر اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں کو نجات عطا فرمائے گا۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے اپنی دونوں انگلیوں سے اپنے کانوں کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ”یہ دونوں بہرے ہو جائیں اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہو کہ: ”ورود سے مراد داخل ہونا ہے، کوئی نیک ہو یا بدکار ایسا نہیں رہے گا جو اس میں داخل نہ ہو، پھر وہ (آگ) مؤمنین پر اس طرح ٹھنڈی اور سلامتی والی ہو جائے گی جیسے سیدنا ابراہیم علیہ السلام پر ہوگئی تھی، یہاں تک کہ آگ یا جہنم سے مؤمنین کی ٹھنڈک کی وجہ سے ایک جوش یا شور بلند ہوگا، پھر ﴿ثُمَّ يُنَجِّي اللَّهُ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَيَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا﴾ ”پھر اللہ ان لوگوں کو نجات دے گا جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دے گا۔“ “ یہ سند اپنے بعض راویوں کے مجہول ہونے کے باعث ضعیف ہے۔