وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ خَصِيفٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " عُيِّرَ يُوسُفُ بِثَلَاثٍ: قَوْلُهُ: ( اذْكُرْنِي عِنْدَ رَبِّكَ فَأَنْسَاهُ الشَّيْطَانُ ذِكْرَ رَبِّهِ ) وَقَوْلُهُ لِإِخْوَتِهِ (إِنَّكُمْ لَسَارِقُونَ ) ( قَالُوا إِنْ يَسْرِقْ فَقَدْ سَرَقَ أَخٌ لَهُ مِنْ قَبْلُ ) قَالَ أَبُو إِسْرَائِيلَ (وَذَلِكَ لِيَعْلَمَ أَنِّي لَمْ أَخُنْهُ بِالْغَيْبِ ) فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: وَلَا حِينَ هَمَمْتَ؟ فَقَالَ: ( وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّي ) ).
هَذَا إِسْنَادٌ مَوْقُوفٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ خَصِيفٍ وَلَا سِيَّمَا فِيمَا رَوَاهُ فِي حَقِّ الْأَنْبِيَاءِ وَهُمْ مَعْصُومُونَ قَبْلَ الْبَعْثَةِ وَبَعْدَهَا هَذَا هُوَ الْحَقُّ.سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”سیدنا یوسف علیہ السلام کو تین باتوں پر ملامت کی گئی: ایک ان کا یہ قول ﴿اذْكُرْنِي عِنْدَ رَبِّكَ﴾ ”اپنے آقا کے پاس میرا تذکرہ کرنا“، جس پر ﴿فَأَنْسَاهُ الشَّيْطَانُ ذِكْرَ رَبِّهِ﴾ ”پس شیطان نے انہیں اپنے رب کی یاد سے غافل کر دیا“؛ دوسرا ان کا اپنے بھائیوں سے یہ کہنا کہ ﴿إِنَّكُمْ لَسَارِقُونَ﴾ ”بیشک تم چور ہو“، جس کے جواب میں ﴿قَالُوا إِنْ يَسْرِقْ فَقَدْ سَرَقَ أَخٌ لَهُ مِنْ قَبْلُ﴾ ”انہوں نے کہا کہ اگر اس نے چوری کی ہے تو اس سے پہلے اس کے ایک بھائی نے بھی چوری کی تھی“؛ تیسرا سیدنا یوسف علیہ السلام کا یہ فرمان کہ ﴿وَذَلِكَ لِيَعْلَمَ أَنِّي لَمْ أَخُنْهُ بِالْغَيْبِ﴾ ”یہ اس لیے تاکہ وہ جان لے کہ میں نے پسِ پشت اس کی خیانت نہیں کی“، تو اس پر سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے ان سے دریافت کیا: کیا اس وقت بھی نہیں جب آپ نے (مائل ہونے کا) قصد کیا تھا؟ تب انہوں نے کہا: ﴿وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ لأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلا مَا رَحِمَ رَبِّي﴾ ”اور میں اپنے نفس کی براءت ظاہر نہیں کرتا، یقیناً نفس تو برائی کا بہت زیادہ حکم دینے والا ہے، سوائے اس کے جس پر میرا رب رحم فرمائے“۔“ علمی و فنی اعتبار سے یہ سند موقوف اور ضعیف ہے کیونکہ اس کا راوی خصیف ضعیف ہے، خاص طور پر ان روایات میں جو وہ انبیاء علیہم السلام کے حق میں بیان کرے، جبکہ حق بات یہی ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام بعثت سے پہلے اور بعد میں (ہر حال میں) معصوم ہوتے ہیں۔