حدیث نمبر: 5737
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَحْمَدُ الْأَخْنَسِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، ثَنَا الْكَلْبِيُّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - " فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: (أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ ) قَالَ: هِيَ الْأَحْلَامُ الْكَاذِبَةُ ".
الْكَلْبِيُّ ضَعِيفٌ، وَاسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ. ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے ارشاد ﴿أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ﴾ کی تفسیر میں مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: ”اس سے مراد جھوٹے اور پریشان کن خواب ہیں۔“ اس کی سند میں موجود راوی الکلبی ضعیف ہے اور اس کا نام محمد بن السائب ہے۔