إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة هود وأخواتها باب: سورۂ ہود اور اس جیسی سورتیں۔
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، ثَنَا جَابِرٌ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا نَزَلَ الْحِجْرَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، قَامَ فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَا تَسْأَلُوا نَبِيَّكُمْ عَنِ الْآيَاتِ، هَؤُلَاءِ قَوْمُ صَالِحٍ سَأَلُوا نَبِيَّهُمْ أَنْ يَبْعَثَ لَهُمْ آيَةً فَبَعَثَ اللَّهُ لَهُمُ النَّاقَةَ، فَكَانَتِ النَّاقَةُ تَرِدُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ، فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَعَقَرُوهَا، فَوَعَدَهُمُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَكَانَ وَعْدًا عَلَيْهِ غَيْرَ مَكْذُوبٍ، ثُمَّ جَاءَتْهُمُ الصَّيْحَةُ فَأَهْلَكَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مَنْ كَانَ تَحْتَ مَشَارِقِ السَّمَوَاتِ وَمَغَارِبِهَا مِنْهُمْ إِلَّا رَجُلًا كَانَ فِي حَرَمِ اللَّهِ فَمَنَعَهُ حَرَمُ اللَّهِ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ ". هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، وَابْنُ خُثَيْمٍ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ جب غزوہ تبوک کے موقع پر (قومِ ثمود کے مسکن) مقامِ حجر میں فروکش ہوئے تو آپ ﷺ نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم اپنے نبی سے (مطلوبہ) معجزات و نشانیاں طلب نہ کرو، یہ صالح (علیہ السلام) کی قوم تھی جس نے اپنے نبی سے نشانی مانگی تھی تو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے اونٹنی بھیجی، وہ اونٹنی اس درے سے (پانی پینے) آتی تھی، پھر انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی اور اس اونٹنی کو ذبح کر ڈالا، اس پر اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں تین دن کی مہلت دی اور یہ ﴿وَعْدًا غَيْرَ مَكْذُوبٍ﴾ ”ایسا وعدہ تھا جو جھوٹا ہونے والا نہ تھا“، پھر ان پر ایک چنگھاڑ آئی جس کے ذریعے اللہ عزوجل نے آسمانوں کے مشارق و مغارب کے درمیان موجود ان کے تمام افراد کو نیست و نابود کر دیا سوائے ایک شخص کے جو اللہ کے حرم میں موجود تھا، پس اللہ کے حرم نے اسے اللہ عزوجل کے عذاب سے محفوظ رکھا۔“ اس حدیث کی سند صحیح ہے، اور ابن خثیم سے مراد عبداللہ بن عثمان بن خثیم ہیں۔