وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَبَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " فُرِضَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ أَنْ يُقَاتِلَ الرَّجُلُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ الْعَشَرَةَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قَوْلُهُ تَعَالَى: ( إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ يَغْلِبُوا أَلْفًا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ) فَكَبُرَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ فَخَفَّفَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - ( الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ أَلْفٌ يَغْلِبُوا أَلْفَيْنِ بِإِذْنِ اللَّهِ ) ).
قَالَ: وَثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ "أَيُّمَا رَجُلٍ فَرَّ مِنْ ثَلَاثَةٍ فَلَمْ يَفِرَّ، فَإِنْ فَرَّ مِنِ اثْنَيْنِ فَقَدْ فَرَّ ".
قَالَ: وَثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بِمِثْلِهِ، وَزَادَ فِي حَدِيثِهِ: " وَنَقَصُوا مِنَ الصَّبْرِ - ، بِقَدْرِ ذَلِكَ ".سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ابتداءً مسلمانوں پر یہ فرض کیا گیا تھا کہ ان کا ایک مرد مشرکین کے دس افراد کے خلاف قتال کرے گا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿اگر تم میں سے بیس صبر کرنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر تم میں سے سو ہوں گے تو وہ کافروں کے ایک ہزار پر غالب آئیں گے﴾، پھر جب یہ حکم ان پر گراں گزرا تو اللہ تعالیٰ نے ان سے تخفیف فرما دی اور یہ آیت نازل ہوئی: ﴿اب اللہ نے تم سے تخفیف کر دی اور اسے علم ہے کہ تم میں کمزوری ہے، پس اگر تم میں سے سو صبر کرنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر تم میں سے ایک ہزار ہوں گے تو وہ اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب آئیں گے﴾“۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ ”جو شخص تین دشمنوں کے سامنے سے ہٹ جائے وہ میدانِ جنگ سے بھاگنے والا شمار نہیں ہوتا، لیکن اگر وہ دو کے سامنے سے بھاگ جائے تو وہ یقیناً (گناہ کا ارتکاب کرتے ہوئے) بھاگنے والا قرار پائے گا“۔ ایک اور طریق سے مروی اسی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ”اور (تخفیف کے بعد) ان کے صبر و ثبات میں بھی اسی قدر کمی آ گئی جتنی ان سے تخفیف کی گئی تھی“۔