حدیث نمبر: 5705
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا حُسَيْنُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ " قَالَ فِي الْعِجْلِ: خُوَارٌ خَوْرُهُ لَمْ يُثَنِّ أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ: ( أَلَمْ يَرَوْا أَنَّهُ لَا يُكَلِّمُهُمْ وَلَا يَهْدِيهِمْ سَبِيلًا ) وَلَا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ قَوْلًا ".ترجمہ
ضحاک بن مزاحم رحمہ اللہ نے بچھڑے کے متعلق بیان فرمایا کہ ”اس سے بیل کی ڈکار جیسی آواز نکلی تھی جو دوبارہ نہ دہرائی گئی، کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا ہے: ﴿أَلَمْ يَرَوْا أَنَّهُ لَا يُكَلِّمُهُمْ وَلَا يَهْدِيهِمْ سَبِيلًا﴾ ”کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ (بچھڑا) نہ ان سے کلام کرتا ہے اور نہ ہی انہیں کسی راستے کی ہدایت دیتا ہے“ اور ﴿وَلَا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ قَوْلًا﴾ ”اور نہ وہ انہیں کسی بات کا جواب دے پاتا ہے“۔“