❮
❯
حدیث نمبر: 5702
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا أَبُو مَعْشَرٍ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ شِبْلٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَدَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَصْحَابِ الْأَعْرَافِ، قَالَ: هُمْ قَوْمٌ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فِي مَعْصِيَةِ آبَائِهِمْ، فَمَنَعَهُمْ مِنَ النَّارِ قَتْلُهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَمَنَعَهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ مَعْصِيَتُهُمْ آبَاءَهُمْ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا هَوْذَةُ ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ... فَذَكَرَهُ وَزَادَ: قَالَ " وَقَالَ الْكَلْبِيُّ: قَوْمٌ اسْتَوَتْ حَسَنَاتُهُمْ وَسَيِّئَاتُهُمْ فَمُنِعُوا الْجَنَّةَ وَالنَّارَ، وَسَيُدْخِلُهُمُ اللَّهُ فِي رَحْمَتِهِ. قَالَ: وَلَا أَدْرِي ذَكَرَ قَتْلًا أَمْ لَا ؟ ".
ترجمہ

محمد بن عبدالرحمن مدنی کے والد عبدالرحمن سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے اصحابِ اعراف کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے والدین کی نافرمانی کی حالت میں اللہ کی راہ میں شہید ہوئے، پس اللہ کی راہ میں ان کی شہادت نے انہیں جہنم سے روک دیا اور اپنے والدین کی نافرمانی نے انہیں جنت سے روک دیا“۔ اس روایت کو حارث بن محمد بن ابی اسامہ نے بھی ان الفاظ کے اضافے کے ساتھ نقل کیا ہے کہ ”کلبی نے کہا: یہ وہ لوگ ہیں جن کی نیکیاں اور گناہ برابر ہو گئے تو انہیں جنت اور دوزخ دونوں سے روک دیا گیا، اور عنقریب اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں داخل فرما دے گا؛ راوی کا بیان ہے کہ مجھے یاد نہیں کہ انہوں نے اپنی اس گفتگو میں قتل یعنی شہادت کا ذکر کیا تھا یا نہیں“۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5702
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف أبي معشر نجيح، واضطرابه فيه
تخریج حدیث «أبو معشر نجيح بن عبد الرحمن: ضعيف اختلط؛ وقال محقق المطالب العالية (3608): «الحديث ضعيف الإسناد مضطرب، مداره على أبي معشر وهو ضعيف اختلط»؛ ونقل قول ابن حجر في الإصابة: الاضطراب فيه عن أبي معشر»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11013، 11014، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3608، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 954»