حدیث نمبر: 5701
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ "سَمِعْتُ تُبَيْعَ ابْنَ امْرَأَةِ كَعْبٍ يَقُولُ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: ( فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ ) قَالَ: يَعْنِي الْأَرْضَ مِنْهَا خَلَقَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - آدَمَ وَفِيهَا يُدْفَنُونَ إِذَا مَاتُوا وَمِنْهَا يُخْرَجُونَ، تُمْطِرُ السَّمَاءُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً فَتَخْرُجُ الْمَوْتَى مِنَ الْأَرْضِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.ترجمہ
کعب (احبار) رحمہ اللہ کی اہلیہ کے صاحبزادے تبیع رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ انہوں نے اللہ عزوجل کے اس فرمان: ﴿فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ﴾ کے متعلق فرمایا کہ: ”اس سے مراد زمین ہے، اسی سے اللہ عزوجل نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا، اسی میں لوگ مرنے کے بعد دفن کیے جاتے ہیں اور اسی سے وہ دوبارہ نکالے جائیں گے؛ آسمان سے چالیس راتیں مسلسل بارش برسے گی جس کے نتیجے میں مردے زمین سے باہر نکل آئیں گے۔“ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔