قَالَ: وَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: "كُنْتُ رِدْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حِمَارٍ فَرَأَى الشَّمْسَ حِينَ غَابَتْ. فَقَالَ: يَا أَبَا ذَرٍّ ، تَدْرِي أَيْنَ تَغْرُبُ هَذِهِ ؟ قَالَ فَقُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: فَإِنَّهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حَامِيَةٍ، تَنْطَلِقُ حَتَّى تَخِرَّ سَاجِدَةً لِرَبِّهَا تَحْتَ الْعَرْشِ، فَإِذَا حَانَ خُرُوجُهَا أَذِنَ لَهَا، فَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يُطْلِعَهَا مِنْ مَغْرِبِهَا حَبَسَهَا فَتَقُولُ: يَا رَبِّ، إِنَّ مَسِيرِي بَعِيدٌ. فَيَقُولُ: اطْلَعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ. فَذَلِكَ حِينَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں ایک گدھے پر رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سوار تھا کہ آپ ﷺ نے سورج کو غروب ہوتے دیکھا، تو دریافت فرمایا: اے ابو ذر! کیا تم جانتے ہو کہ یہ کہاں غروب ہوتا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ ایک گرم چشمے میں غروب ہوتا ہے، پھر چلتا رہتا ہے یہاں تک کہ عرش کے نیچے اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہو جاتا ہے، پھر جب اس کے نکلنے کا وقت آتا ہے تو اسے اجازت دے دی جاتی ہے، اور جب اللہ تعالیٰ یہ چاہے گا کہ اسے اس کے مقامِ مغرب سے طلوع کرے تو اسے روک لے گا، چنانچہ وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! میرا سفر بہت طویل ہے۔ تو اللہ رب العزت فرمائے گا: وہیں سے طلوع ہو جاؤ جہاں سے تم آئے ہو۔ اور یہ وہ وقت ہوگا جب ﴿کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان نفع نہ دے گا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو﴾۔“ اس حدیث کی اسناد صحیح ہے۔