وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، قَالَ: وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ قَالَ: فَقَالَ: يَا أَبَا ذَرٍّ ، تَدْرِي أَيْنَ تَذْهَبُ هَذِهِ ؟ قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: فَإِنَّهَا تَذْهَبُ فَتَسْتَأْذِنُ فِي السُّجُودِ فَيُؤْذَنُ لَهَا. فَكَأَنَّهَا قَدْ قِيلَ لَهَا: اطْلَعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ قَالَ: فَتَطْلُعُ مِنْ مَغْرِبِهَا. قَالَ: ثُمَّ قَرَأَ "وَذَلِكَ مُسْتَقَرٌّ لَهَا " فِي قِرَاءَةِ عَبْدِ اللَّهِ ". هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ. وَإِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ يَزِيدَ بْنِ شَرِيكٍ .
.سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ ”میں مسجد میں داخل ہوا جبکہ سورج غروب ہو چکا تھا اور نبی کریم ﷺ تشریف فرما تھے، آپ ﷺ نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے ابو ذر! کیا تم جانتے ہو کہ یہ (سورج) کہاں جاتا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ جاتا ہے اور (عرش کے نیچے) سجدہ کرنے کی اجازت طلب کرتا ہے تو اسے اجازت مل جاتی ہے، پھر قریب ہے کہ اسے کہہ دیا جائے: جہاں سے آئے تھے وہیں سے لوٹ جاؤ (یعنی طلوع ہو جاؤ)، چنانچہ وہ اپنے مقامِ مغرب ہی سے طلوع ہو گا۔“ پھر آپ ﷺ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی قرأت کے مطابق یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی: ﴿وَذَلِكَ مُسْتَقَرٌّ لَهَا﴾ ”اور یہ اس کے لیے جائے قرار ہے“۔ یہ سند صحیح ہے، اور (سند میں مذکور) ابراہیم دراصل ابراہیم بن یزید بن شریک ہیں۔