حدیث نمبر: 5677
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ أُمِّ عَمْرٍو ابْنَةِ عِيسَى ، حَدَّثَنِي عَمِّي: " أَنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ، فَأُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْمَائِدَةِ فَعَرَفْنَا أَنَّهُ يَنْزِلُ عَلَيْهِ، فَانْدَقَّتْ كَتِفُ رَاحِلَتِهِ الْعَضْبَاءِ مِنْ ثِقَلِ السُّورَةِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.ترجمہ
ام عمرو بنت عیسیٰ کے چچا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”وہ ایک سفر کے دوران نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھے کہ آپ ﷺ پر ﴿سورۃ المائدہ﴾ نازل کی گئی، پس ہمیں ادراک ہو گیا کہ آپ ﷺ پر وحی کا نزول ہو رہا ہے، پھر اس سورت کے بوجھ کی شدت کی وجہ سے آپ ﷺ کی عضباء نامی اونٹنی کا کندھا ٹوٹ (یا دھنس) گیا۔“ یہ سند اپنے بعض راویوں کی جہالت کی بنا پر ضعیف ہے۔