وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " خَرَجَ ضَمْرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا فَقَالَ لِأَهْلِهِ: احْمِلُونِي فَأَخْرِجُونِي مِنْ أَرْضِ الْمُشْرِكِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . فَمَاتَ فِي الطَّرِيقِ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلَ الْوَحْيُ: ( وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ ) حَتَّى بَلَغَ ( وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا ) ).سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”سیدنا ضمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ ہجرت کی غرض سے اپنے گھر سے روانہ ہوئے اور اپنے اہل خانہ سے کہا کہ مجھے (پالکی میں) اٹھا کر مشرکین کی سرزمین سے نکال کر رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں لے چلو، لیکن وہ نبی کریم ﷺ تک پہنچنے سے قبل ہی راستے میں وفات پا گئے، جس پر یہ وحی نازل ہوئی: ﴿وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ﴾ (اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرنے کی نیت سے اپنے گھر سے نکلے، پھر اسے موت آ پکڑے تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ثابت ہو گیا) اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا﴾ (اور اللہ بڑا بخشنے والا، نہایت رحم فرمانے والا ہے) تک۔“