إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة فاتحة الكتاب وفضلها باب: سورۂ فاتحہ اور اس کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 5614
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ وَرْقَاءَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: " اخْتَارَ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - مِنْ كُلِّ سِبْطٍ رَجُلَيْنِ، فَدَخَلُوا مَدِينَةَ الْجَبَّارِينَ فَخَرَجَ كُلُّ قَوْمٍ يَنْهَوْنَ سِبْطَهُمْ أَنْ يَدْخُلُوا، إِلَّا يُوشَعَ بْنَ نُونٍ وَكَالِبَ ابْنَ يَافَنَهْ؛ فَإِنَّهُمَا أَمَرَا أَسْبَاطَهُمَا أَنْ يَدْخُلُوا عَلَيْهِمْ ".ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے (بنی اسرائیل کے) ہر قبیلے سے دو دو افراد کا انتخاب فرمایا، پس وہ جبارین (سرکشوں) کے شہر میں داخل ہوئے، پھر (وہاں سے واپسی پر) ہر گروہ اپنے قبیلے کو وہاں داخل ہونے سے روکنے لگا، سوائے سیدنا یوشع بن نون اور سیدنا کالب بن یافنہ کے؛ کیونکہ ان دونوں نے اپنے اپنے قبائل کو ان کے مقابلے میں شہر میں داخل ہو جانے کا حکم دیا تھا۔“