إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة فاتحة الكتاب وفضلها باب: سورۂ فاتحہ اور اس کی فضیلت۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ أَبُو الْجَهْمِ ، ثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: ثَنَا خَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَدَنِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عْنَ سْهَلِ بْنِ سْعَدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ سِنَامًا، وَإِنَّ سِنَامَ الْقُرْآنِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ، مَنْ قَرَأَهَا فِي بَيْتِهِ لَيْلًا لَمْ يَدْخُلِ الشَّيْطَانُ فِي بَيْتِهِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، وَمَنْ قَرَأَهَا نَهَارًا لَمْ يَدْخُلِ الشَّيْطَانُ بَيْتَهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: عَنْ أَبِي يَعْلَى الْمَوْصِلِيِّ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: وَسَيَأْتِي فِي سُورَةِ " يَسِ " مِنْ حَدِيثِ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الْبَقَرَةُ سِنَامُ الْقُرْآنِ وَذُرْوَتُهُ نَزَلَ مَعَ كُلِّ آيَةٍ مِنْهَا ثَمَانُونَ مَلَكًا، وَاسْتُخْرِجَتِ (اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ... " الْحَدِيثَ.سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلا شبہ ہر چیز کی ایک چوٹی ہوتی ہے اور قرآنِ کریم کی چوٹی سورہ بقرہ ہے؛ جس شخص نے رات کے وقت اپنے گھر میں اس کی تلاوت کی تو شیطان تین دن تک اس کے گھر میں داخل نہیں ہو سکے گا، اور جس نے دن کے وقت اس کی تلاوت کی تو شیطان تین دن تک اس کے گھر میں داخل نہیں ہوگا۔“ اس حدیث کو امام ابن حبان نے اپنی ”صحیح“ میں امام ابو یعلی الموصلی کے طریق سے روایت کیا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ عنقریب سورہ ”یس“ کے بیان میں سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی حدیث سے یہ ذکر آئے گا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سورہ بقرہ قرآن کا کوہان اور اس کا بلند ترین مقام ہے، اس کی ہر ایک آیت کے ساتھ اسی اسی فرشتے نازل ہوئے ہیں اور ﴿اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾ کو عرشِ الہی کے نیچے سے نکالا گیا ہے...“ (الحدیث)۔