❮
❯
حدیث نمبر: 560
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثَنَا الْمُخْتَارُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي مَطَرٍ قَالَ: "بَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ مَعَ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ فِي الْمَسْجِدِ عَلَى بَابِ الرَّحْبَةِ مَعَ الْمُسْلِمِينَ، فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيٍّ فَقَالَ: أَرِنِي وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عِنْدَ الزَّوَالِ - فَدَعَا قَنْبَرًا، فَقَالَ: ائْتِنِي بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ ثَلَاثًا، فَأَدْخَلَ بَعْضَ أَصَابِعِهِ فِي فِيهِ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ رَأْسَهُ وَاحِدَةً - ثُمَّ قَالَ: يَعْنِي: الْأُذُنَيْنِ خَارِجَهُمَا مِنَ الرَّأْسِ وَبَاطِنَهُمَا مِنَ الْوَجْهِ - وَرِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ، وَلِحْيَتُهُ تَهْطِلُ عَلَى صَدْرِهِ، ثُمَّ حَسَا حَسْوَةً بَعْدَ الْوُضُوءِ، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ كَذَا كَانَ وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
ترجمہ

ابومطر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”ہم مسجد کے دروازہ ’رحبہ‘ پر مسلمانوں کے ہمراہ امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی معیت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”مجھے رسول اللہ ﷺ کا وضو دکھائیں“، یہ زوال کا وقت تھا، چنانچہ آپ نے قنبر کو پکارا اور فرمایا: ”میرے لیے پانی کا ایک لوٹا لے کر آؤ“، پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اور اپنا چہرہ تین تین مرتبہ دھویا، اپنی انگلیاں اپنے منہ میں داخل کیں (کلی کی) اور تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھایا، اپنے دونوں بازو تین تین بار دھوئے اور سر کا ایک بار مسح کیا، پھر فرمایا: ”یعنی کانوں کا بیرونی حصہ سر میں شامل ہے اور ان کا اندرونی حصہ چہرے (کے حکم) میں ہے“، اور اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے جبکہ آپ کی داڑھی مبارک سے پانی کے قطرے سینے پر گر رہے تھے، پھر وضو کے بعد (بچے ہوئے پانی سے) ایک گھونٹ پیا اور فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے وضو کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟ رسول اللہ ﷺ کا وضو اسی طرح ہوا کرتا تھا“۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 560
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لضعف المختار بن نافع وجهالة أبي مطر
تخریج حدیث «أخرجه سنن الترمذي برقم: 44، 48، وأخرجه سنن النسائي برقم: 91، 92، 93، 94، 95، 96، 115، 130، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 111، 115، 116، 117، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1359، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 701، وأخرجه فتح الباري برقم: 5293، وأخرجه مسند البزار برقم: 561، 735، 736، 780، 781، 793، 810، 3687، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 120، 121، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 16، 147، 153، 200، 202، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 48، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6704، 13616، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3625، 3748، 7026، 7826، 8922، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 140»