❮
❯
حدیث نمبر: 5584
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : وَأَبَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي نَصْرٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَا بَيْنَ سَمَاءِ الدُّنْيَا إِلَى الْأَرْضِ مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ سَنَةٍ، وَغِلَظُ كُلِّ سَمَاءٍ مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ سَنَةٍ، وَمَا بَيْنَ كُلِّ سَمَاءٍ إِلَى الَّتِي تَلِيهَا خَمْسُمِائَةِ سَنَةٍ إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ، وَالْأَرْضُ مِثْلُ ذَلِكَ، وَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ السَّابِعَةِ إِلَى الْعَرْشِ مِثْلُ جَمِيعِ ذَلِكَ ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، ثَنَا مُحَاضِرٌ - يَعْنِي: ابْنَ مُوَرَّعٌ - ثَنَا الْأَعْمَشُ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ الْبَزَّارُ : لَا نَعْلَمُهُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَأَبُو نَصْرٍ أَحْسَبُهُ حُمَيْدَ بْنَ هِلَالٍ ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ .
قُلْتُ: وَبَاقِي رِجَالِ الْإِسْنَادِ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آسمانِ دنیا سے لے کر زمین تک کا درمیانی فاصلہ پانچ سو سال کی مسافت ہے، اور ہر آسمان کی موٹائی پانچ سو سال کی مسافت ہے، اسی طرح ہر دو آسمانوں کے درمیان کا فاصلہ بھی پانچ سو سال کی مسافت ہے یہاں تک کہ ساتویں آسمان تک یہی ترتیب ہے، اور زمینوں کی بابت بھی اسی طرح (کی پیمائش) ہے، نیز ساتویں آسمان سے لے کر عرشِ الٰہی تک کا درمیانی فاصلہ ان تمام مسافتوں کے مجموعی فاصلے کے برابر ہے۔“ اس روایت کو امام بزار نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور فرمایا ہے کہ ہمارے علم کے مطابق یہ حدیث سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس کے راوی ابونصر کے متعلق میرا گمان ہے کہ وہ حمید بن ہلال ہیں جنہوں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے براہِ راست سماع نہیں کیا، جبکہ علامہ بوصیری فرماتے ہیں کہ سند کے بقیہ تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب عجائب المخلوقات / حدیث: 5584
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قلت: وباقي رجال الإسناد ثقات»
«أخرجه مسند البزار برقم: 4075، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13363، 13364، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3430»